کراچی،قائدہ آباد اوریونیورسٹی روڈ پر گاڑی ٹکر سے دو نوجوان ہلاک اور خاتون زخمی،سرجانی ٹائون کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

جمعرات 28 جنوری 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) شہرقائدکے علاقے قائدہ آباد اوریونیورسٹی روڈ پر گاڑی ٹکر سے دو نوجوان ہلاک اور خاتون زخمی ہوگئی جبکہ سرجانی ٹائون میں گھر میں کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح قائدہ آباد ڈولینس کمپنی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور خاتوں کو کچل دیا حادثے میں نوجوان مصطفی جاں بحق اور خاتون نصرت زوجہ ستار زخمی ہوگئیں جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھریونیورسٹی روڈ پرشادی قلعہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سی17سال نوجوان شہباز ولد سلیم جاں بحق ہوگیا لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا۔ادھرسرجانی ٹائون سیکٹر11Lگلیکسی پلازہ کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سی8سالہ بچہ عالیان ولد عارف جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں