شہرقائد کے علاقوں ناظم آباد ،گلشن اقبا ل اور جوہرآباد میں پولیس کے مقابلوں کے بعدچارڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا

جمشید کوارٹر پولیس نے بلوچ پاڑا اورلسبیلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 6ملزمان جبکہ گزری،ڈیفنس،ناظم آباد اورفریئر میں بھی7ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

جمعرات 28 جنوری 2021 14:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) شہرقائد کے علاقوں ناظم آباد ،گلشن اقبا ل اور جوہرآباد میں پولیس کے مقابلوں کے بعدچارڈاکوئوں کو گرفتار کرلیاگیا،جمشید کوارٹر پولیس نے بلوچ پاڑا اورلسبیلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 6ملزمان کوگرفتارکرلیاجبکہ گزری،ڈیفنس،ناظم آباد اورفریئر میں بھی پولیس نے کارروائیوں کے دوران7ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنل پیٹر مسیح اور باسط علی کو گرفتار کر کے اسلحہ اوردو مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ اور نشہ آور ہیں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کر کے منشیات کی خریداری کرتے تھے ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جوہرآبادپولیس نے ایک ڈکیت کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ساتھی فرارہوگیا۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جوہر آباد بلاک14 میں دہشت گردی کی واردات ہو رہی ہے ایس ایچ او نے اہلکاروں سمیت موقع پر پہنچ کر ایک ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔ڈیفنس پولیس نے کالاپل کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیراز رحمن ولد نور الرحمن کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلی۔جمشید کوارٹر پولیس نے ایس ایچ او زبیر نواز کی سربراہی میں بلوچ پاڑا لسبیلہ پر کاروائی کرکے 4 منشیات فروش شاہ فیصل ،عظیم ، عبدالمالک اور بلال کو گرفتارکرکے منشیات برآمدکرلی۔

دوسری کارروائی میں شراب فروخت کرنے والے 2 ملزمان عادل اور شاہجہان کو گرفتارکرکے شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔گزری پولیس نے ملزم آصف کو ۔ناظم آباد پولیس نے پانچ نمبر قبامسجد کے قریب سے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے ملزم انعام اللہ کو فریئر پولیس نے ملزم سمیع اور جاوید کو گرفتار کرلیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں