پی ٹی آئی حکومت کو مسترد ٹولے کی عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں ہے، بلال غفار

جمعرات 28 جنوری 2021 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا اپوزیشن کے استعفے لطیفے بن چکے ہیں آر پار کے منتظر ہیں ہچکولے کھاتی پی ڈی ایم جلسوں، ریلیوں، اجلاسوں تک محدود ہے پاپا ڈیڈی موومنٹ میں اندرونی انتشار، اختلافات سے انکار حقیقت سے کوسوں دور ہے پی ڈی ایم کی بربادی کے ذمہ دار نومولود سیاسی وارث ہیں مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر اپنے اتحادیوں سے دھوکا ملا ہے مولانا دونوں سیاسی بچوں کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں مولانا کے لانگ مارچ سے نوازشریف کا فائدہ ہوا اور مولانا کے ہاتھ خالی رہ گئے بلال غفار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا قیام صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی مستقبل کے لیے تھا عوام کو گمراہ کرنے والے اپنے منفی مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد لانے کے لیے پارلیمنٹ میں اکثریت نہیں ہے اپوزیشن کو سینٹ میں اکثریت کے باوجود بھی چئیرمین سٹنا کیخلاف عدم اعتماد لانے میں ناقامی ہوئی تھی پی ڈی ایم ٹولے نے بیشرمی کے ساریریکارڈ توڑدیے ہیں پی ٹی آئی حکومت کو مسترد ٹولے کی عدم اعتماد سے کوئی خطرہ نہیں ہے عمران خان کو عوام کا اعتماد حاصل ہے ملک ترقی کررہا ہے اور آگے جارہا ہے وزیراعظم کی سربراہی میں پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں