عمرہ آپریٹرز کو ٹیکسوں میں چھوٹ اور بلا سودی قرضے فراہم کیے جائیں حافظ نعیم الرحمان

جمعرات 28 جنوری 2021 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان عمرے کی بحالی کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے عمرے پر پابندی کے باعث لاکھوں مسلمان طویل عرصے سے اس سعادت سے محروم ہیں انہوں نے کرونا کی وجہ سے کاروباری بندش کے پیش نظر عمرہ آپریٹرز کے ٹیکسز معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ عمرہ آپر یٹرز کی صنعت سے لاکھوں افراد وابستہ ہیں جو ہر سال کروڑوں روپے ٹیکس حکومت پاکستان کو ادا کرتے ہیں کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبا گیارہ ماہ سے یہ لوگ بیروزگار ہیں حکومت روزگار کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی حکومت سے بات چیت کرے اور ان کے ملا زمین کی تنخو ا ہوں اور اخراجات کے لیے بلا سودی قرضے فراہم کرے وہ آج آل عمرہ گروپ کے وفد سے ادارہ نورحق میں بات چیت کر رہے تھے جس نے ال عمرہ گروپ پاکستان کے چیئرمین اشرف ہاشم وائس چیئرمین محمد اختر جنرل سیکریٹری فرھاد گل کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد بھی موجود تھے آل عمرہ گروپ پاکستان کے رہنماں نے امیر جماعت اسلامی کراچی کو گیارہ فروری کو ہونے والے احتجاجی ریلی میں شرکت کا دعوت بھی دی جو صدر ریگل سے پریس کلب تک نکالی جائے گی وفد کے رہنماں نے امیر جماعت کو بتایا کہ عمرہ آپریشن رکنے کے باعث عمرہ آپریٹرز کے کروڑوں روپے سعودی عرب اور آئیر لائینز میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آپریٹرز بہت زیادہ مالی پریشانیوں کا شکار ہیں انہوں نے امیر جماعت سے درخواست کی کہ وہ عمرہ اپریٹرز کے مسائل حل کے لیے جماعت اسلامی کے ارکان کے ذریعے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں حافظ نعیم الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی ان کے مسائل کے حل کے لیے پوری طرح ان کے ساتھ ہے انہوں نے 11 فروری کی ریلی میں جماعت اسلامی کی شرکت کی دعوت قبول کرلی انہوں نے کہا یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے روزگار ہونے والے عمرہ آپریٹرز کی مدد کرے انہیں امداد فراہم کی جائے اور ان کو بلا سودی قرضے دیے جائیں .

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں