سٹی سے اورنگی تک کے سی آر سروس جلد بحال ہو جائیگی، ڈی ایس کراچی ریلوے

جمعرات 28 جنوری 2021 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے کہا ہے کہ سٹی سے اورنگی اسٹیشن تک کے سی آر سروس جلد بحال ہوجائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دونوں اسٹیشنوں کے مابین 14 کلومیٹر کے سی آر ٹریک کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔سٹی سے اورنگی تک کے سی آر سروس بحال ہونے سے کے سی آر بحالی منصوبے کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر کے سی آر امیر محمد داودپوتہ نے ان کو ٹریک اور لیول کراسنگ پر جاری کام کے متعلق تفصیلی آگاہی بھی دی۔ ڈی ایس کراچی نے جاری کام اور تجاوزات کے مکمل خاتمے کو تسلی بخش قرار دیا۔اس سے قبل انہوں نے اپنے دو ماتحت افسران کو مارشلنگ یارڈ جا کر فریٹ آپرشن کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے تاکہ فریٹ آمدنی میں اضافہ کیا جاسکے۔ ڈپٹی ڈی ایس رولنگ اسٹاک اور ڈپٹی ڈی ایس آپرشن نے مارشلنگ یارڈ جاکر رولنگ اسٹاک کی فٹنس جانچی اور مختلف آپریشنل پہلوں پر غور کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں