حکومت کی یقینی دہانی پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 10مارچ تک ہڑتال مئوخرکردی

فائنل ایل پی جی پالیسی کی منظوری سے پہلے متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں لیا جائے گا،ندیم بابر

بدھ 24 فروری 2021 22:41

حکومت کی یقینی دہانی پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے 10مارچ تک ہڑتال مئوخرکردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے حکومت کی جانب سے ایل پی جی پالیسی کی تشکیل کیلئے اعتماد میںلئے جانے کی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال کی کال کو10مارچ تک موخر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے گزشتہ روز ایک وفد کے ہمراہ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں ایل پی جی کی نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ فائنل ایل پی جی پالیسی کی منظوری سے پہلے متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں لیا جائے گااورچند دنوں میں ایل پی جی پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا،عرفان کھوکھر کے مطابق معاون خصوصی ندیم بابر سے ملاقات اور ان کی جانب سے کی گئی یقین دہانی کے بعد ایل پی جی انڈسٹری نے ہڑتال 10 مارچ تک موخر کر دی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں