کراچی،ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے 33 اے ایس آئیز کو اگلے عہدے پر ترقی دیدی گئی

ہفتہ 27 فروری 2021 00:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے 33 اے ایس آئیز کو اگلے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی کمیونیکشن سندھ پولیس کے تحت ترقی کے منتظر 33 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو پولیس انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اس حوالے سے منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس/لاجسٹکس/ویلفیئر سندھ مظفر شیخ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی قمرالزمان اور اے آئی جی ٹیلی کمینیکیشن سندھ محمد علی نے ترقی پانیوالے 33 پولیس افسران کو اگلے عہدوں کے رینک لگائے۔

ترقی پانیوالے تمام سب انسپکٹرز نے ایڈیشنل آئی جی،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اور اے آئی جی ٹیلی کام سے اظہار تشکر کیا اور اس ضمن میں کی جانیوالی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی محنت اور خدمت انسانیت جیسے اقدامات سے سندھ پولیس کی نیک نامی اور شہرت میں مذید اضافہ کرینگی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں