کراچی،پاکستان کوسٹ گارڈز کا گوادر میں منشیات جلانے کی تقریب کا انعقاد

33500کلو گرام چرس،715کلو گرام ہیروئن،300کلو گرام کرسٹل،80کلو گرام مارفین،16کلوگرام ائس،50ٹن چھالیہ،20,000 پیکٹ انڈین گٹکا، 4600 شراب کی بوتلیں اوربیئر کے ٹن تلف کر دیے گئے

ہفتہ 27 فروری 2021 00:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر بلوچستان میں منشیات جلانے کی تقریب کا اہتمام کیاجس میں گورنر بلوچستان جسٹس(ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سین زئی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں منشیات کے خلاف اٹھائے گئے احکامات سے آگاہ کیا۔ منشیات کا ناس ٴْور ہماری قوم خصوصاً نوجوان نسل او ر بین الاقوامی برادری کویکساں نقصان پہنچا رہا ہے۔لہذا ہم سب کو مل کر منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈز اپنے مینڈیٹ کے مطابق تعین شدہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ارضِ پاک کے تحفظ اور عوام کی خدمت کے لئے مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان یا سین زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ جس نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر بالخصوص منشیات اور انسانی ا سمگلروں کے خلاف نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈز اسکول کے طلبائ و طالبات کی جانب سے منشیات کے سماجی اور معاشرتی مضر اثرات سے آگاہی پر مبنی ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کی طرف سے نذرآتش کی جانے والی منشیات میں 33,500کلو گرام چرس،715کلو گرام ہیروئن،300کلو گرام کرسٹل،80کلو گرام مارفین،16کلوگرام ائس،50ٹن چھالیہ اور20,000 پیکٹ انڈین گٹکا، جبکہ4600 شراب کی بوتلیں اوربیئر کے ٹن تلف کر دیے گئے۔نذر آتش کی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت1.36ارب ڈالرکے لگ بھگ ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں