کراچی، صدر میں ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کر لی گئی

ہفتہ 27 فروری 2021 00:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) ٹریفک اہلکاروں نے ڈی آئی جی ٹریفک کی بلاتفریق ایکشن کی ہدایات پر صدر میں ڈبل پارکنگ پر کھڑی ڈی ایس پی کی گاڑی لفٹ کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ٹریفک سسٹم کی بہتری کے لیے محکمہ ٹریفک کی جانب سے مسلسل مہم چلائی جارہے اور ٹریفک قوانین بھی موجود ہیں جس پر عمل درآمد نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے باوجود شہری ان قوانین پر عمل درآمد کو ضروری نہیں سمجھتے جس کے نتیجے میں شہر کے ٹریفک کا نظام درہم برھم ہوجاتا ہے،ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے بھی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی کا حکم دے دیا ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں نے صدر میں ڈبل پارکنگ میں کھڑی ڈی ایس پی کی کار لفٹ کرلی ،ذرائع نے بتایا کہ کار کے شیشے کالے اور پرائیویٹ نمبر پلیٹ کو پولیس کا کلر کیا گیا تھا، کار کو لفٹر کے ذریعے پریڈی تھانے منتقل کیا گیا،ذرائع نے بتایاکہ ٹریفک اہلکاروں نے پارکنگ کی خلاف ورزی پر پہلے گاڑی اٹھائی پھر گاڑیوں کی نمبر پلٹس بھی اتار دیں اور غلط پارکنگ، فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشیوں پر 520 روپے کا چالان بھی کیا،ذرائع نے بتایاکہ ڈی ایس پی انور گوپانگ پہلے ٹریفک پولیس میں تعینات تھے،آئی جی ٹریفک اقبال داراکے مطابق کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس میں مہم جاری ہے، فینسی نمبر اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاو ٴن کیاجارہاہے،ڈی آئی جی نے کہاکہ تمام افسران کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات دیئے ہیں، شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کالے شیشے و فینسی نمبر پلیٹ لگانے سے اجتناب کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں