ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزپر چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر آئے ہیں، سید ناصرشاہ
ایم کیو ایم سے سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات کی وہ رابطہ کمیٹی سے بات کرکے ہمیں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے،وزیر اطلاعات سندھ پیپلز پارٹی کے وفد نے ہم سے ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ملکر انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی،عامر خان کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 27 فروری 2021 19:28
(جاری ہے)
ناصر حسین شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزپر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر آئے ہیں ہم نے ایم کیو ایم کے دوستوں سے سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی ہے وہ اپنی رابطہ کمیٹی سے بات کرکے ہمیں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم ہمیں سینیٹ میں سپورٹ کرتی ہے تو ہم انکو سپورٹ کریں گے۔شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم پہلے بھی ایم کیو ایم کے مزکز آتے رہے ہیں ہمارے سیا سی اختلاف صحیح لیکن ہم ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا اتنا اچھا آج بھی ویلکم کیا اور ہمیں ظہرانہ دیا،ایم کیو ایم نے جو کراچی کے حوالے سے تحفظات پیش کئے ہیں وہ بلکل صحیح ہیں آنے والے دور میں ہم ملکر انکو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ایم کیو ایم ہماری پیشکش کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے گی اور ہمیں مثبت جواب دے گی۔ اس موقع پر فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے محترم دوستوں سے گزارش کی ہے جس طرح پنجاب میں سینیٹ الیکشن کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ملکر ماڈل پیش کیا ہے ویسے ہی سندھ میں بھی ہونا چاہئے۔انہو ں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے ہوے والے گفتگو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور مشرتکہ رائے سے جو فیصلہ آئے گا اس سے آگاہ کردیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان ..
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ ثناء جاوید نے ایک بار پھر سوئمنگ پول سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تصویر شیئر کردی
اداکارہ امرخان نے وہاج علی کی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے
رواں برس موسم گرما میں ’دی گلاس ورکر‘ پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم