کورونا وبا کے باوجود 91 فیصد مسلمانوں نے پچھلے سال رمضان میں روزے رکھے
ذیابطیس، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد رمضان سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں، ماہرین
ہفتہ 27 فروری 2021 22:10
(جاری ہے)
کانفرنس کا انعقاد بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائینولوجی نے انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن، رمضان اینڈ حج اسٹڈی گروپ اور اور ڈائبیٹیز اینڈ رمضان انٹرنیشنل الائنس کے تعاون سے کیا ہے۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے معروف اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی، انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن کے موجودہ صدر پروفیسر اینڈریو بولٹن، فیڈریشن کے نومنتخب صدر پروفیسر اختر حسین، ڈار انٹرنیشنل الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حسنین، آئی ڈی ایف مینا ریجن کے صدر ڈاکٹر جمال بالقادر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط اور کانفرنس کے آرگنائزنگ کمیٹی چیرمین پروفیسر یعقوب احمدانی اور ڈاکٹر سیف الحق نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے معروف اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا خاص طور پر ذیابطیس کے مریضوں کے حوالے سے دو شدت پسندانہ آرا پائی جاتی ہیں، ایک طبقہ کہتا ہے کہ ذیابطیس کے مریضوں کو روزے ضرور رکھنے چاہئیں جب کہ دوسرا مکتبہ فکر اس بات کا قائل ہے کہ ایسے لوگوں کو بالکل بھی روزے نہیں رکھنے چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ طبی معاملات میں ماہرین صحت کی رائے کو اولیت حاصل ہے اور اگر ڈاکٹر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی مریض کی حالت ایسی نہیں کہ وہ روزے رکھ سکے تو انہیں اپنے معالج کی ہدایت پر عمل کرنا چاہیے۔ذیابطیس اور رمضان کے حوالے سے ساتویں کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں پوری دنیا سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ دنیا کے کے کروڑوں مسلمانوں کو روزے رکھنے کے حوالے سے مفید مشورے دے سکیں گے۔انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے صدر پروفیسر اینڈریو بولٹن کا کہنا تھا کہ روزہ اسلام کے پانچ اہم ستونوں میں سے ایک ہے اور ہر سال کروڑوں مسلمان اپنی مختلف بیماریوں کے باوجود روزے رکھتے ہیں، خاص طور پر زیابطیس میں مبتلا افراد یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ طریقے سے کیسے روزے رکھ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس سال رمضان کے مہینے کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ یہ مبارک مہینا کورونا وائرس کی وبا کے دوران آرہا ہے اور امید ہے کہ ماہرین صحت کورونا وائرس کی وبا اور رمضان میں محفوظ طریقے سے روزے رکھنے کے حوالے سے دنیا کے کروڑوں لوگوں کو مفید مشورے دیں گے۔انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے نو منتخب صدر اور ناروے کے ماہر زیابطیس پروفیسر اختر حسین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ذیابطیس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 80 فیصد سے زائد افراد رمضان کے روزے رکھتے ہیں، 2010 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیابطیس میں مبتلا 95 فیصد افراد نے 15 روزے رکھے جبکہ 65 فیصد مریضوں نے رمضان کے پورے روزے رکھے۔پروفیسر اختر حسین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سے 30 سے 40 فیصد افراد کو یہ علم نہیں کہ وہ رمضان کے مہینے میں کس طرح محفوظ طریقے سے روزے رکھ سکتے ہیں لیکن اس سلسلے میں ہر سال ہونے والی کے طبی کانفرنس اہم کردار ادا کرسکتی ہے اور اس کے منتظمین اس حوالے سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین اور اور رمضان اینڈ حج اسٹڈی گروپ پاکستان کے سربراہ پروفیسر یعقوب احمدانی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سالوں سے رمضان اور حج کی عبادات کو محفوظ طریقے سے ادا کرنے کے حوالے سے ریسرچ کر رہے ہیں، اس سلسلے میں یہ ساتویں کانفرنس ہے جس میں پوری دنیا سے ماہرین کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ وہ رمضان کے مہینے میں میں مسلمانوں کو محفوظ طریقے سے روزے رکھنے کے حوالے سے آگاہی اور معلومات فراہم کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کو رمضان کے آغاز سے چند ہفتے قبل منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ذیابطیس میں مبتلا مریض کو یہ بتایا جائے کہ وہ اپنے معمولات کار اور دواں کو اپنے معالجین کے مشورے سے کیسے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تربیت بھی بہت ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مریضوں کو روزہ رکھنے کے حوالے سے صحیح مشورہ دے سکیں، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ اپنے مریضوں کو بتائیں کہ رمضان کے مہینے میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، ورزش کو ترک نہ کریں، مرغن غذاں سے پرہیز کریں، چائے کافی اور کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے اجتناب کریں جبکہ کسی بھی بھی مسئلے کی صورت میں ٹیکنالوجی خاص طور پر ٹیلی میڈیسن کا استعمال کر کے مفید مشورے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹولوجی اینڈ اینڈوکرائینولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن اور دیگر عالمی اداروں کے اشتراک سے زیابطیس کے مختلف پہلوں پر تحقیق کر رہا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستانی اور عالمی ماہرین کی کئی سالوں کی محنت کے بعد اب زیابطیس اور دیگر امراض میں مبتلا مریض رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہو رہے ہیں اور لوگوں کو اس بات کا علم ہو چکا ہے کہ وہ ان حالات میں روزے رکھ سکتے ہیں جبکہ وہ کیا عوامل ہیں جن کی بنا پر وہ بغیر کفارہ ادا کیے روزہ توڑ سکتے ہیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر