واحد حسین نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے راز اگل دیئے
ہفتہ 27 فروری 2021 23:33
(جاری ہے)
واحد حسین نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ سلیم بیلجیئم کا رکن ہے، وہ پہلے نارتھ ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا تھا، حوالہ ہنڈی سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے رقم بھی بھیجا کرتا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سلیم بیلجیئم کے بھارتی کاروباری شخصیات سے تعلقات ہیں، جن میں دہلی کی کاروباری شخصیت سنجے بھی شامل ہے۔ واحد حسین نے انکشاف کیا کہ سلیم بیلجیئم نے عارف کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ملک مخالف مظاہرہ کروایا۔ملزم نے بتایا کہ ایم کیو ایم گلستان جوہر آفس میں بم دھماکا سلیم بیلجیئم گروپ سے ہی کروایا گیا تھا، جس کے لیے بھاری رقم دی گئی تھی، تاہم ایم کیو ایم لندن قیادت اس حملے سے ناخوش تھی، گلستان جوہر دھماکے میں کوئی مشہور شخصیت نہیں ماری گئی تھی۔سی ٹی ڈی کے مطابق سلیم بیلجیئم کی ٹیم کے ذریعے گلبہار میں پی ایس پی کے دفتر پر بھی حملہ کروایا گیا تھا، نیو کراچی متحدہ دفتر پر بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ سلیم بیلجیئم گروپ ہی نے کروایا تھا۔ملزم واحد حسین ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد سلیم بیلجیئم کا قریبی ساتھی ہے، وہ سلیم بیلجیئم کے احکامات پر دہشت گردی کرتا تھا، وہ آپریشنل چیف کے طور پر کام کرتا رہا، اور سلیم بیلجیئم یورپ سے پاکستان مخالف سرگرمیاں انجام دیتا رہا، سلیم نے بانی ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔واحد حسین نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں کو ہتھیار اورگولہ بارود فراہم کیا، دہشت گردی کی کارروائیوں کے شواہد مٹانے کی ذمہ داریاں نبھائیں، کارروائیوں کے لیے ہتھیار پہنچانے اور چھپانے کا کام کرتا رہا، جب کہ سلیم بیلجیئم یورپ سے ٹارگٹ کلرز کی ٹیموں کو لیڈ کرتا رہا، سلیم دہشت گردوں سے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے رابطہ کرتا ہے۔واحد حسین نے بتایا کہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنے پر انعامات سے نوازا جاتا ہے، سلیم نے 2018 میں ایم کیو ایم پاکستان کے میلاد کانفرنس پر بم حملہ کرایا، میلاد میں خواجہ اظہار، عامر خان، فیصل سبزواری کو نشانہ بنایا گیا، سلیم بیلجیئم کے حکم پر 23 دسمبر 2018 کو پی ایس پی پر حملہ کیا، جس میں کارکن نعیم ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ملزم نے مزید بتایا کہ سلیم بیلجیئم یورپ میں غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے، اس نے کاپی رائٹس اور منی لانڈرنگ کی، ہوائی جہازوں کے جعلی ٹکٹ بھی فروخت کرتا رہا، حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی ترسیل بھی کرتا رہا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری ظالمانہ بے دخلی برداشت نہیں کریںگے، متحدہ علماء محاذ
صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین
جسمانی اورذہنی طورپرمتاثرہ بچے نہایت توجہ کے طالب ہوتے ہیں ،ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیتی
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
کراچی: سی ویو دو دریا کے قریب نوجوان کی مبینہ خودکشی
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کا نوید انور صدیقی سے اظہار افسوس
جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد افضال آرائیں کو صدمہ، کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران کا اظہار تعزیت ..
جماعت اسلامی کی جانب سے پٴْرامن احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمات قائم کرنے کے بیان کی شدید مذمت
لاپتہ افراد کی بازیابی،عدالت کا پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان ،وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی
گواہوں کے پیش نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی ..
جماعت اسلامی کے امیدوارمحمد اکبر کی انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور ایم کیو ایم کے ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں