پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار مہر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

ہم اپنے گھر میں بیٹھیں ہیں،ہمیں کون اغوا کرے گا ہم اس پارٹی سے مایوس ہیں، شہریار مہر

پیر 1 مارچ 2021 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار مہر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔ شہر خان مہر نے کہا ہے کہ ابھی میں نے سنا کہ خرم شیرزمان نے کہا ہمارے تین اراکین اغوا ہوگئے، ہمیں کون اغوا کرے گا ہم اس پارٹی سے مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کئی بار اسلام آباد جاکر اور گورنر ہائوس میں ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ سندھ کے لئے کچھ سوچیں، ہمیں فنڈز دیں،سندھ کے لاکھوں لوگوں نے ووٹ دیا ہے لیکن کسی نے نہیں سنی۔

سندھ کے لئے انکے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جو ٹکٹیں بانٹیں ہم سے پوچھا تک نہیں فون بھی نہیں کیا۔ آپ نے جو سینٹ کے لئے امیدوار دئیے ہیں ہم انکو ووٹ نہیں دیں گے۔ہم اپنے گھر میں بیٹھیں ہیں کون اغوا کرے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں