کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فانٹین کا آپریشن کامیاب

کامیاب آپریشن ہوچکا اور اب جولین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر

پیر 1 مارچ 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فانٹین کا اپینڈیکس کا آپریشن کامیاب ہوگیا جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے منیجر اعظم خان کے مطابق وہ تکلیف میں مبتلا ہوکر گزشتہ روز نجی اسپتال جا پہنچے تھے، فیلڈنگ کوچ کو اچانک اپینڈکس کا درد اٹھا تھا، درد میں شدت پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کامیاب آپریشن ہوچکا ہے اور اب جولین فانٹین خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں