برتھ ڈیفیکٹس فائونڈیشن کی او پی ڈی میں مریضوں کا چیک اپ

ڈاکٹر محمد علی نے پیدائشی طور جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کا چیک اپ کیا، مفت میڈیسن بھی دی گئی

بدھ 3 مارچ 2021 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پیدائشی طور جنس واضح نہ ہونے والے بچوں کیلئے برتھ ڈیفیکٹس فائونڈیشن نے او پی ڈی کا دوبارہ آغاز کر دیا،بحرین سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے 33 مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مفت میڈیسن بھی دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کے بعد برتھ ڈیفیکٹس فائونڈیشن نے اپنی او پی ڈی کا دوبارہ آغاز کر د یا ہے،۔

گزشتہ روز برتھ ڈیفیکٹس فائونڈیشن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والی او پی ڈی میںبحرین ، سکھر، ملتان،فیصل آباد ، پتوکی، قصور،لاہور ، گوجرانوالہ ،راولپنڈی سے جنس واضح نہ ہونے والے بچوں سمیت وزن اور قد نہ بڑھنے والی33 مریضوں کا اینڈ وکرالوجسٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے چیک اپ کیا اور بعد ازاں انہیں میڈیسن بھی دی گئیں،الٹراسائونڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر فہیم نے مریضوں کاالٹراسائونڈ اکیا جبکہ ملک کی معروف سائیکالوجسٹ میڈم رافعہ اور مس مکرمہ نے مریضوں کا نفسیاتی علاج ومعالجہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برتھ ڈیفیکٹس فائونڈیشن کے سٹاف محمد توصیف ، ارم عبدالوحید، زریاب شمیم اورثمرین مقصود نے بھی او پی ڈی میں ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کا بھر پور ساتھ دیا۔واضح رہے کہ برتھ ڈیفیکٹس فائونڈیشن پاکستان کی واحد آرگنائزیشن ہے جو جنس واضح نہ ہونے والے بچوں اور ٹرانسجینڈر(خواجہ سرا) سمیت ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کا علاج و معالجہ بالکل مفت کرتی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں