میک اے وش نے خون کے موذی مرض میں مبتلا بچی کی خواہش پور ی کردی

بدھ 3 مارچ 2021 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) میک اے وش نے خون کے موذی مرض میں مبتلا 13 سالہ لڑکی اقراء اقبال کی ڈزنی کے فروزن تھیم میں اپنے سونے کے کمرے کی خواہش کو پورا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میک اے وش ٹیم کی ملاقات اقراء اقبال سے ایک ہسپتال میں ہوئی جہاں اس کا خون بہہ رہا تھا۔ اس موقع پر نوعمر لڑکی نے ڈزنی کے فروزن تھیم میں ایک کمرہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اس کی یہ خواہش بھی تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ ڈزنی کردار شہزادی ’’ایلنا‘‘ کی طرح دکھنا چاہتی ہے، میک اے وش نے معصوم لڑکی کی اس خواہش کو پورا کیا اور معروف ٹی وی اینکر شفاعت علی نے خوابوں کے اس کمرے کی چابی اقراء اقبال کے حوالے کی۔ جب اقراء اقبال نے اپنے سونے کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہ حیران رہ گئی اور بہت زیادہ خوش ہوئی ۔ اس موقع پر اقراء اقبال کے والدین اور بہن بھائی بھی موجود تھے، جنہوںنے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میک اے وش ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں