سینیٹ الیکشن: ٹائی ہونے کے بعد سندھ اسمبلی میں قسمت کی دیوی پی پی پرمہربان رہی

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری میں ٹائی ہوگیا تھا، ٹاس پر فیصلہ شیری رحمن کے حق میں ہوگیا

جمعرات 4 مارچ 2021 00:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سندھ میں سینیٹ انتخابات میں قسمت کی دیوی بھی پیپلزپارٹی پرمہربان رہی۔پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور متحدہ قومی موومنٹ کے فیصل سبزواری میں ٹائی ہوگیا تھا اور دونوں امیدواروں نے 22، 22 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ٹائی پر فیصلہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق ٹاس کے ذریعے کیا گیا اور یوں پیپلزپارٹی کی شیری رحمان نے ٹاس جیت لیا۔

(جاری ہے)

ٹاس جیتنے کے باعث شیری رحمان کے ترجیحی ووٹ پی پی امیدواروں کو منتقل ہونا شروع ہوئے اور ایک ایک کرکے پیپلزپارٹی کیمزید 4 امیدوارجنرل نشستیں جیت گئے۔فیصل سبزواری کے ٹاس جیتنے کا فائدہ اپوزیشن جماعتوں کو ہوسکتا تھا، فیصل سبزواری کے ٹاس جیتنے پران کے ترجیحی ووٹ اپوزیشن امیدواروں کو ملتے لیکن بدقسمتی سے وہ ہار گئے۔سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 نشستوں میں سے پیپلزپارٹی7، متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان تحریک انصاف 2، 2 پر کامیابی حاصل کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں