ملک بھر کے علماء و مشائخ و زیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بیانئے کو یکسر مسترد کردیا

وزیر اعظم کا اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے، صاحبزادہ عمران نقشبندی

جمعرات 4 مارچ 2021 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ملک بھر کے علماء و مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بیانیے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ و زیراعظم کا خطاب قوم سے نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکنان سے تھا جوحفیظ شیخ کی شکست کے حوالے سے ان پر عدم اعتماد کی صفائی پیش کرنا تھا خطاب کے دوران وزیراعظم کے چہرے پر بے اطمینانی اورکھوکھلا پن صاف ظاہر تھا جو سراسر وزیراعظم کے ذہنی طور پر منتشر ہونے کی نشانی ہے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں صرف اور صرف اپنی بے بسی اور صفائیاں پیش کیں کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈھائی سالہ دور حکومت میں کیا یا کسی بھی ایسے انسان کا ذکر تک نہیں کیا جس سے بدعنوانی کے خاتمے میں موثر اقدامات ہوئے ہو ں اور نہ ہی یہ ذکر کیا کہ ان کے آگے پیچھے دائیں بائیں بیٹھے وزیروں مشیروں کی ناقص کارکردگی کے باعث 22 کروڑ عوام بے روزگاری،مہنگائی، بدامنی اور بدعنوانی کا عذاب جھیل رہے ہیں وزیراعظم کے اردگرد بیٹھے افراد ووٹوں کی خرید و فروخت کریں تو وہ آئینی و جمہوری اقدام ہے مگر دوسروں پر الزام لگانا پی ٹی آئی کا پرانا کھیل ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کا اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے 22 کروڑ عوام صرف اور صرف وسط مدتی انتخابات یا پھر کسی اور راستے کے منتظر ہیں لہذا عمران خان اب جھوٹ منافقت اور یوٹرن پالیسیوں سے توبہ کریں کیونکہ اب عوام حکومت کی منفی پالیسیوں کے باعث مزید اذیت کا شکار نہیں ہوسکتے اور وہ آپ کسی تیسری قوت کے منتظر ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں