جماعت اسلامی خواتین کے تحت ’’عورت اور فیملی ازم ‘‘کے عنوان سے کانفرنس کل ہو گی

دردانہ صدیقی صدارت ، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی مہمان خصوصی ہوں گی ، حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے

جمعرات 4 مارچ 2021 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے تحت ’’عالمی یوم خواتین ‘‘ کے حوالے سے ہفتہ 6مارچ کو11بجے دن مقامی ہوٹل میں ’’عورت اور فیملی ازم ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کریں گی ، اسلامی نظریاتی کونسل وقومی اسمبلی کی سابق رکن ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی مہمان خصوصی ہوں گی ۔

جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کلیدی خطاب کریں گے ۔ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔کانفرنس سے ویمن اسلامک لائرز فورم کی چیئر پرسن طلعت یاسمین ایڈوکیٹ ، وورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کی نائب صدر حمیرا قریشی ، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے میڈیا سیل کی ترجمان ڈاکٹر شمائلہ نعیم اور دیگر خطاب کریں گی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں