پی ڈی ایم کے تحت 26 مارچ کو لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کیلئے پیپلز پارٹی سندھ کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پی ڈی ایم کے تحت 26 مارچ کو لانگ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کے لئے پیپلز پارٹی سندھ کی انتظامی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے سربراہ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ہونگے۔

(جاری ہے)

کمیٹی اراکین میں ناصر شاہ، سعید غنی، عاجز دھامرہ، سرفراز راجڑ، نعمان شیخ، شگفتہ جمانی، جاوید نایاب لغاری، منصور شاہانی، شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں