آقا کریم ؐ کا نظام ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی دنیا کے امن کیلئے مشعل راہ ہے ، ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ،ثروت اعجاز قادری

جمعہ 16 اپریل 2021 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آقا کریم ؐ کا نظام ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی اور دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ،پاکستان کا استحصال کرنیوالوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلئے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا ،دین اسلام مساوات کاحکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے ،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا ،آئی ایم ایف کو عوام دشمن پالیسیوں سے روکنا ہوگا ،حکومت آئی ایم ایف کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کردیں ،آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو اسلامک ممالک کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ،رمضان مبارک کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرئے ،چینی کا ایک دفعہ پھر بحران سوچی سمجھی سازش ہے ،حکومت چینی 80روپے کلو کا اعلان کررہی ہے اور بازاروں میں ایک سو بیس روپے سے ڈیڑھ سو روپے تک فروخت ہورہی ہے ،حکومت کے رمضان میں مہنگائی کو کم کرنے کے دعوئے دھرے رہ گئے ،پرائز کنٹرول ٹیمیں اور متعلقہ ادارے کہاں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان مبارک کے مقدس مہینہ میں چینی مہنگی فروغ اور ذخیرہ اندوزی کی مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور پرائز لسٹ سے زیادہ پیسے وصول کرنیوالوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،غریبوں کو رمضان مبارک میں حکومتی سطح پر کوئی ریلیف نہ ملنا افسوسناک ہے ،عوامی نمائندے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر شعار بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں