کے ایم سی اسٹاف کوارٹر سیمنٹ لائن سینٹرل فائر بریگیڈ میں پانی کی فراہمی معطل

واٹر بورڈ کے 50 خاندان بھی پانی سے محروم ہوگئے، رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسٹاف کوارٹرز اور اردگرد میں گیس کی لوڈشیڈنگ بھی شروع

جمعہ 16 اپریل 2021 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) سجن یونین (سی بی ای) کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کے ایکسئین صدر کی نااہلی کے باعث نئی ڈالی گئی پانی کی لائن میں گزشتہ ایک ہفتے سے کے ایم سی اسٹاف کوارٹرز میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ پرانی لائن میں بھی گندہ اور بدبودار پانی آرہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسٹاف کوارٹرز سیمنٹ لائن سینٹرل فائربریگیڈ کی قدیم آبادی میں واٹر بورڈ کے ملازمین کی 50 فیملیز بھی رہائش پذیر ہیں جو کہ پانی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اسٹاف کوارٹرز اور اردگرد کی آبادی میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

جس سے سحری اور افطار کی تیاری میں مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی اور ایم ڈی سوئی سدرن گیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں