کراچی،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 12ماہی گیروں کی زندگیاں بچالی

جمعہ 16 اپریل 2021 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 12ماہی گیروں کی زندگیاں بچالی۔

(جاری ہے)

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بحری جہاز جو کہ معمول کے گشت پر سمندر میں موجود تھا اس کو ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ ال مراد نامی ماہی گیروں کشتی جو کہ کراچی سے مچھلیوں کے شکار کیلئے نکلی تھی اس وقت کھلے سمندر میں مشنری خراب ہو جانے کہ وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے ،پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بحری جہاز مدد کیلئے فورا روانہ ہوا ،اور موقع پر پہنچ کر مصیبت زدہ عملے کو کھانا اور طبی امداد فراہم کی ،بعدازاں کشتی کو ٹو کرکے مزید معاونت کیلئے کراچی بندرگاہ پہنچا دیا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں