کراچی میں برطانوی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی تصدیق

جمعہ 16 اپریل 2021 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں برطانوی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی میں تحقیق کے دوران برطانوی اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں سے 75 نمونے لیے، جن میں سے 50 کیس برطانوی اقسام اور 25 کیسز جنوبی افریقی قسم کے آئے ہیں۔سندھ حکومت پہلے کہہ چکی ہے کہ صوبے میں برطانوی وائرس موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں