روزہ تزکیہ نفس ، صبر وبرداشت غریبوں کے ساتھ بھلائی کا درس دیتا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سیاست خادم بن کر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے سیاستدان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،ثروت اعجاز قادری

پیر 19 اپریل 2021 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ماہ صیام رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ،روزہ تزکیہ نفس اور صبر وبرداشت کا درس دیتا ہے، کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھ کرکام کریں ،ظلم کے سیاہ بادل ہٹانے اور روشن مستقبل کیلئے اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے ،صحت ،تعلیم ،خوراک سے پریشان مظلوم عوام کی سنوائی تک نہیں ہوتی،سرمایہ دارانہ ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں ،حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، رمضان مبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرائز کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے،صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے سمیت پھلوں ،سبزیوں میں ہوشرباء اضافے کا نوٹس لے،جمہوریت کو غیر مستحکم ہونے نہیں دینگے ،حکمران آمرانہ روش بدل کر جمہوری سوچ اپنائیں ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،دہشتگردوں کے باطل نظریات کو عوام مسترد کرچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نیاپنی رہائشگاہ قادری ہائوس پر اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست خادم بن کر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے،سیاستدان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ومنظم ہونا ہوگا ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے یہود ونصاریٰ اسلام کے قلعے کو کمزور کرنے کے درپے ہیں محب وطن عوام یہود ونصاری کی ہر سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنادینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں