کراچی،کورنگی قیوم آباد پر خوفناک حادثہ ،تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل دو افراد کو کچل دیا

منگل 20 اپریل 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) کورنگی قیوم آباد پر خوفناک حادثہ ،تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل دو افراد کو کچل دیا ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا ، واقعے کے وقت ایک گھنٹہ ٹریفک جام رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی قیوم آباد پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار دو افراد کو کچل دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گئے ،ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، اس اطلاع پر پولیس، رینجرز اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا ، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ایمبولنس میں جناح اسپتال پہنچائی گئی ، جہاں ایس ایچ او خوشنود جاوید نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیاں کی شناخت 35سالہ زوہیر ولد ریاض اور 40سالہ عزیز ولد محمد ارشد کے نام سے ہوئی ،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں متوفیاں آپس میں دوست اور ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے انھیں کچل دیا ، ایس ایچ او کے مطابق ڈمپر کے ڈرائیور خلیل الرحمان کو ڈیفنس پولیس نے گرفتارکرلیا جیسے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں