کراچی،زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچہ جاں بحق

منگل 20 اپریل 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) بلدیہ میں گھر کے اندر زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ سیکٹربی 9میں گھر کے اندر زیر زمین پانی کے ٹینک میں تین سالہ محمد ابراہیم ولد کلیم گرگیا اورڈوب کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے بھی موت کی تصدیق کردی ، پولیس حکام کے مطابق متوفی بچے کے اہلخانہ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ بچہ صحن میں کھیل رہا کہ اچانک ہی پانی کے ٹینک میں گر گیا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی اور واقعے کی مزید جانچ شروع کردی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں