کراچی ،ملیر پولیس کی کاروائی ،تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا مبینہ دہشت گرد گرفتار ،غیر قانونی اسلحہ برآمد

منگل 20 اپریل 2021 00:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) ضلع ملیرپولیس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملیرپولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کے مبینہ دہشتگردعثمان غنی عرف عرفان کو گرفتارکوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ضلع ملیرپولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد 2019 میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھاگرفتار دہشتگرد نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔گرفتار دہشتگرد نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا،جس میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

سال 2020 میں گرفتار دہشتگرد نے ہجرت اللہ عرف مجلس عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیاعثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھاگرفتار دہشتگرد باجوڑکے علاقے سے افغانستان آنے اورجانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہیگرفتاردہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیادہشتگرد سے پوچھ گچھ جاری ہے مزید انکشافات اور گرفتاریوں متوقع ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں