=کراچی:منگھوپیر پولیس کارروائی

ًکالعدم تنظیم بی ایل اے کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد

ہفتہ 15 مئی 2021 20:50

ﷺکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر کے علاقے مشکے پاڑا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل ای) کے مبینہ دہشت گرد عبدالرزاق ولد عبدالمالک کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دستی بم برآمد کر لیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے 2010 میں بی ایل اے میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کمانڈر عبدالمالک کی زیر قیادت 2015 تک ملک دشمن سرگرمیوں میں سرفہرست رہا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کیا جانے والا ہینڈ گرنیڈ ممکنہ طور پر قیمتی جانوں کے ضیائ اور ناپاک عزائم کے لیے استعمال کیا جانا تھا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد کیے جانے والے ہینڈ گرنیڈ کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں