گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے، وزیر اطلاعات سندھ

پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں، ناصر حسین شاہ

پیر 14 جون 2021 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وزیر اطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کا عکاس ہے، پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی اور نئے انتخابات کیلئے کام شروع ہوچکا ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کر دیا، پنجاب میں عدالت کے حکم پر بلدیاتی ادارے بحال کئے گئے، اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دے رہی، فواد چودھری کس منہ سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں