وفاق کا سندھ پر ایک اور وار، سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

پیر 14 جون 2021 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) وفاق کا سندھ پر ایک اور وار، سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔..سوئی سدرن گیس کمپنی میں نئے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کمپنی نے 8 اعلی افسران کو ایک ہی جھٹکے میں برخواست کردیا ہے۔ مزید برطرفیوں کی ایک اور فہرست تیا ر کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم ڈی عمران منیار کو اس لئے خاص طور پرلایاگیا ہے تاکہ نئی بھرتیوں کیلئے گنجائش پیدا کی جا سکے۔

ملازمین کو نکال کر پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے من پسند لوگوں کو ملازمت دینے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ جن 8 افسران کو برطرفی کے لیٹر جاری کئے گئے ان میں ڈی جی ایم حیدرآباد صلاح الدین میمن, زونل انجنئیر گھوٹکی سجاد علی, مینیجر سیلز کراچی تلسی داس سمیت 8 افسران شامل ہیں۔ 400سے زائد افسران و دیگر مستقل ملازمین کو بر طرف کرنے کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے جس پر عملدرآمد کا آغاز کیاگیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں