صوبہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا خیرمقدم، کم از کم اجرت 25 ہزار کی بجائے 30 ہزار کی جائے، سید ذوالفقار شاہ

منگل 15 جون 2021 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر صوبہ سندھ سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، سینئر نائب صدر اسمٰعیل شاہ (حیدرآباد)، نائب صدر عبدالجلیل بلوچ (ٹنڈوالہ یار)، شوکت بھررو (گھوٹکی)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ)، جوائنٹ سیکریٹری غلام عباس سہاگ (دادو)، شاہد محمد (ٹھل)، سیکریٹری اطلاعات حاجی عاشق علی زرداری (ٹنڈوالہ یار)، دانش قریشی (سکھر) اور آفس سیکریٹری شوکت علی داؤدپوتا (ڈھرکی)، سندھ سے تعلق رکھنے والے مرکزی عہدیداران نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرکے ملازمین سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے جبکہ کم از کم اجرت کو 25 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کیا جائے اور مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے 25 فیصد ڈسپیرٹی الائونس اور 10 فیصد تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیا ہے۔ اس تناسب سے اگر حکومت سندھ 15 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کرتی تو پھر ملازمین سے کیا گیا وعدہ جھوٹا ثابت ہوتا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حکومت سندھ کا 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں