نبی بخش کوسو ان کے بھائیوں اور صحافی جام کاشف انڑ پر جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جائے ورنہ بھرپور احتجاج ہوگا، آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

منگل 15 جون 2021 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین و صدر صوبہ سندھ سید ذوالفقار شاہ (کراچی)، سینئر نائب صدر اسمٰعیل شاہ (حیدرآباد)، نائب صدر عبدالجلیل بلوچ (ٹنڈوالہ یار)، شوکت بھررو (گھوٹکی)، جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت (حیدرآباد)، ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ (سکھر)، قلندر بخش شاہانی (لاڑکانہ)، جوائنٹ سیکریٹری غلام عباس سہاگ (دادو)، شاہد محمد (ٹھل)، سیکریٹری اطلاعات حاجی عاشق علی زرداری (ٹنڈوالہ یار)، دانش قریشی (سکھر) اور آفس سیکریٹری شوکت علی داؤدپوتا (ڈھرکی)، سندھ سے تعلق رکھنے والے مرکزی عہدیداران نے کہا ہے کہ پیپلز ایمپہلائز یونین ٹائون کمیٹی قاضی احمد کے جنرل سیکریٹری نبی بخش کوسو ان کے بھائیوں دھنی بخش کوسو، عبدالرشید کوسو اور تعلقہ پریس کلب قاضی احمد کے صحافی جام کاشف انڑ کے خلاف قاضی احمد پولیس نے جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قاضی احمد پولیس پرامن احتجاج کرنے والوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے ناانصافی کی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان سماجی کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر فوری واپس لی جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں