کراچی، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ویکسین کا اسٹاک ختم

جمعرات 17 جون 2021 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ میں ویکسین کا ذخیرہ ختم ہوگیا، صوبے بھر میں 40 فیصد ویکسینیشن سینٹر عارضی طور پر بند کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے ویکسین فراہم نہیں کی گئی۔ امید ہے 20 جون تک ویکسین کا نیا اسٹاک آجائے گا۔شہریوں کو صرف ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں 21 ویکسی نیشن سینٹرز میں اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں