سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں مٹی کا طوفان آگیا

شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، موسمیات

جمعرات 17 جون 2021 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں مٹی کا طوفان آگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔کراچی میں پری مون سون بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا، سپر ہائی وے، گلشن معمار و اطراف میں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نوری آباد، گلستان جوہر، ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش شروع ہوگئی، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس ساتھ زون کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹر وے ایم نائن پر کراچی اور نوری آباد کے علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے، تمام روڈ یوزرز سے اپیل ہے کہ اپنی گاڑیوں کی حد رفتار کم رکھیں، بارش کی وجہ سے اکثر مقامات پر روڈ پر پھسلن ہوجاتی ہے، لہذا گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں اپنی گاڑی کے وائپرز کو چیک کرلیں، کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کیلئے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں