انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی

ہفتہ 19 جون 2021 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماوں کے خلاف میڈیا ہاؤسز پر حملے سے متعلق دو مقدمات کی سماعت ہوئی ایم کیو ایم رہنما عامر خان، قمر منصور ، فاروق ستار و دیگر عدالت میں پیش ہوئے تاہم استغاثہ کی جانب سے گواہ پیش نہیں ہوسکا عدالت کا آئندہ سماعت پر ہر صورت گواہ پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ملزمان کے وکیل لطیف پاشا کی جانب سے سی ڈی آر ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جس دن واقعہ ہوا اس دوران ملزمان کے کن کن افراد سے رابطے تھے اس حوالے سے سی ڈی آر ڈیٹا جو استغاثہ کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے فراہم کیا جائے عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ملزمان کے خلاف سول لائن تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں