آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

منگل 22 جون 2021 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کے فیصلہ ہوگئے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں داد اسپورٹس نے شاہی باغ کرکٹ کلب کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دیدی شاہی باغ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 37.5 اوورز میں 131 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی. انس جاوید نے 44 رنز جبکہ عبداللہ مقدم نے 23 رنز بنائے ۔

لیفٹ آرم لیگ اسپینر نادر شاہ نے چار جنید نعیم نے تین اور منیر الرحمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں داد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ذاکر ملک نے 13 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 94 رنز جبکہ نور ولی نے 15 ناٹ آٹ رنز اسکور کئے۔

(جاری ہے)

عمر گلزار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض آل حیدر اور فہیم بخآری نے سر انجام دئیے جبکہ محمد منہاج آفیشل اسکورر تھے۔

لانڈھی جیمخانہ گرانڈ پر کھیلے گئے میچ میں برائٹ جیمخانہ نے یونائیٹڈ جیمخانہ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ یونائیٹڈ جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں پر 231 رنز بنائے ۔ شہزاد خان نے 70رنز, شاہزیب خان نے 30 رنز اور عمران لودھی نے 24 رنز بنائے۔ مدثر حسن نے تین جبکہ نعمت آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں برائٹ جیمخانہ نے مطلوبہ ہدف 37 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔عمر متین نے 96,انور خان نے 53 ناٹ آٹ اور عبداللہ نے 23 رنز بنائے۔ محمد کریم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایمپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمان اور اختر قریشی نے سرانجام دئیے جبکہ صغیر احمد آفیشل اسکورر تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں