کراچی، ٹریفک حادثات وواقعات، کمسن بچی اورجواں سال لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق ،4 زخمی

Rنشے کے عادی سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

منگل جون 00:16

ٍکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات وواقعات میں کمسن بچی اورجواں سال لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق اور4افراد زخمی ہوگئے،جبکہ سمندر سمیت مختلف مقامات سے نشے کے عادی سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 24کی مارکیٹ ک قریب تیزرفتار رکشہ الٹنے سے رکشے میں سوار 3سالہ مائرہ دختر ماجد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 55سالہ خان بی بی زوجہ فقیر ،25سالہ انیسہ زوجہ ماجد اور 35سالہ عمران ولد فقیر محمد شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا ،پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے کاٹھورموڑ کے قریب کاراور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوارایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں متوفی کی شناخت 37سالہ محمد سچل اورمضروب کی شناخت 34سالہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی۔

(جاری ہے)

ادھرسہراب گوٹھ کے علاقے نورخان گوٹھ میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 14سالہ پرویزولد رضا جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں موت کی تصدیق پر ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔

علاوہ ازیں جیکسن کے علاقے کیماڑی پدر گراؤنڈ کے قریب سمندر سے ڈوبی ہوئی 40سالہ شخص کی لاش ملی ، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے لاش نکال کر سول اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق لاش پانی میں رہنے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سردخانے میں رکھوا دی ہے۔شیر شاہ کے علاقے شیر شاہ پنکھاہوٹل کے قریب سی60سالہ شخص کی لاش ملی ،جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کی،جبکہ کارروائی کے بعد لاش کو سرد خا نے منتقل کردی۔

کھارادر کے علاقے میں پولیس چوکی کے قریب سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی تھا اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے،تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش سردخانے میں رکھوا دی۔ناظم آباد کے علاقے ناظم آباد نمبر2کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی،فوری طور پر متوفی کی شناخت اور وجہ موت سامنے نہیں آسکی اس کی عمر 25 برس کے قریب بتائی جاتی ہے،تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش سردخانے میں رکھوا دی ہی

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments