میرا پاکستان میرا گھر" کے فروغ کے لیے بینک الفلاح اسلامک اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس میں معاہدہ

منگل 22 جون 2021 00:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) بینک الفلاح ، حکومت کی معاونت سے چلنے والے کم لاگت کے گھر کی فنانس اسکیم کے فروغ میںاس کے آغاز سے کلیدی کردار ادا کرنے والے اداروں میں سے ایک ہے ۔ اسی مقصد کے تسلسل میں، بینک الفلاح نے اپنے کسٹمرز کو منفرد ہاسنگ فنانس سلوشنز کی پیشکش کے لیے اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بینک الفلاح اسلامک کے ساتھ اس عظیم پروجیکٹ پرکام کرنے کے منتظر ہیں ، تاکہ پاکستان کی مستحق عوام کو سستے اور آسان گھر کی سہولت فراہم کریں ۔بینک الفلاح اسلامک کے گروپ ہیڈ، ڈاکٹر محمد عمران نے کہا کہ بینک الفلاح اسلامک ، اخوت اسلامک مائیکروفنانس کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کو مزید آگے بڑھانے اور ان کے ساتھ طویل شراکت داری کے قیام کا خواہاں ہے نیز بینک نہ صرف جدید پروڈکٹ کو متعارف کرنے کے حوالے سے اپنی ساکھ کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ ساتھ ہی پاکستان کے پسماندہ شہریوں کو کم لاگت کی ہاس فنانسنگ کی سہولت کو بھی وسعت دے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں