کراچی،ٹریفک حادثات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 3افراد جاں بحق ،تین لاشیں بر آمد

بدھ 23 جون 2021 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ مختلف مقامات سے 3 افراد کی لاشیں پائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریاکے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 53 سالہ محرم علی ولد بخشل عرف غلام رسول جاں بحق ہوگیاجس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی ،متوفی بلال کالونی کا رہائشی اوراس کا تعلق اندرون سندھ سے تھا اورنجی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ تھا اور2 ماہ قبل ہی کراچی آیا تھا۔

سائٹ سپرہائیوے صنعتی ایریا کے علاقے سپرہائیوے معمار موڑکے قریب ٹریفک حادثے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی،فوری طورپرمتوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

لانڈھی کے علاقے لانڈھی89 نزدجے۔17 بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،فوری طور پرمتوفی کی شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر35برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13D/2کے قریب زیر تعمیر بلڈنگ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جس کی شناخت 45 سالہ محمد اکمل کے نام سے ہوئے ،لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،فوری طور پر وجہ موت سامنے نہیں آسکی۔گڈاپ کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،لاش پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی،فوری طور پر وجہ موت اور شناخت ممکن نہیں ہوسکی اس کی عمر 32 برس کے قریب بتائی جاتی ہے۔

کورنگی سیکٹر33 ای میں واقع ایک گھر سے ایک روز پرانی لاش کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچی اور معائنے کے بعد لاش کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55 برس کے قریب ہے ،تاہم فوری طور پر متوفی کی شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی،تاہم پولیس نے تینوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد سردخانوں میں رکھوادی ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں