صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کی پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سے ملک بھرمیں آٹے کی سپلائی بند نہ کرنے کی اپیل

ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس لگنے سے ملک میں مزید آٹا مہنگا اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہی, ٹیکس واپس یا کم کیے جائیں، اسماعیل راہو

بدھ 23 جون 2021 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن سے ملک بھرمیں آٹے کی سپلائی بند نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور غلط فیصلوں سیپھر آٹے بحران نے سر اٹھالیا,پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ملک بھر میں کل سے آٹے کی سپلائی بند نہ کریں,عوام کوپریشانی ہوگی.

(جاری ہے)

انہوں نے وفاق سے بھی ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس لگنے سے ملک میں مزید آٹا مہنگا اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہی, ٹیکس واپس یا کم کیے جائیں, حکومت فلورملز ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کری, ملک میں آٹے کا بحران ہوا توذمہ دار وفاق ہوگا. اسماعیل راہو نے کہا کہ نالائق حکومت فلورملزایسوسی ایشن سے مل بیٹھ کر بات چیت کرے اور مطالبات پورے کری, نیازی جیسے نااہل شخص کی وجہ سے ملک میں آٹے کے بحران کاخدشہ پیداہوگیا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں