خواجہ طارق نذیر کی مسلم باغ میںسابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت

عثمان کاکڑ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آئین کی بالادستی کی توانا آواز تھے اوربلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ سر گرم عمل رہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جون 2021 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ طارق نذیر نے بدھ کوبلوچستان کے علاقے مسلم باغ میںسابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں خواجہ طارق نذیر نے کہاکہ عثمان کاکڑ پارلیمان کی مظبوط آواز تھے، ہمیشہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی کی سیاست کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پررنجیدہ ہوں یقین ہی نہیں آتا سینیٹر عثمان کاکڑ ہم میں موجود نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ عثمان کاکڑ کے انتقال سے جمہوریت پسند دکھی اور غمگین ہیں ۔عثمان کاکڑ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آئین کی بالادستی کی توانا آواز تھے اوربلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے ہمیشہ سر گرم عمل رہے، سیاست میں سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی کمی محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں