کراچی،بغدادی اورشاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائیوں کے دوران3ملزمان گرفتار کرلئے ، قبضے سے 72کلو منشیات برآمد

بدھ 23 جون 2021 23:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) بغدادی اورشاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائیوں کے دوران3ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 72کلو منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بغدادی پولیس نے ڈی ڈی چوہدری روڈ لی مارکیٹ سے ملزم انور علی گرفتار کرکے قبضے سے 44کلو4سوگرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم کا دوسراساتھی منشیات پھینک کر فرار ہوگیا ،پولیس کے مطابق مفرور ملزم نے جو منشیات پھینکی ہے وہ 21کلو6سوگرام ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ،اس طرح مجموعی طور پر 66 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،پولیس کے مطابق مفرور ملزم کا نام عمران پٹھان ہے،مفرور ملزم عمران پٹھان پولیس کو منشیات کے کئی مقدمات میں مطلوب ہے،ملزمان منشیات کوئٹہ سے لاکر شہر بھر میں سپلائی کیا کرتے تھے،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 369/2021 بجرم دفعہ 6/9C درج کرلی گئی ہے جبکہ مفرور ملزم کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے پر کارروائی کے دوران دوملزمان زبیر اور محمد بخش عرف بڈھا کو گرفتار کرکے قبضے سے 6کلو چرس برآمد کرلی ،گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے،گرفتار ملزمان کے پولیس نام پولیس کو انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے،ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں