ڈی ایس کراچی کا کراچی تا ٹنڈو آدم تک اپ اور ڈاون 450 کلومیٹر ٹریک کی فٹ پلیٹ کا معائنہ

بدھ 23 جون 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ڈی ایس کراچی کی کراچی سے ٹنڈو آدم تک اپ اور ڈاون 450 کلومیٹر ٹریک کی فٹ پلیٹ انسپیکشن۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ریلوے محمد حنیف گل نے ایم ایل ون ٹریک پر کراچی اور ٹندوآدم کے درمیان 450 کلومیٹر اپ اور ڈاون فاصلے پر فٹ پلیٹ انسپکشن کی۔ کراچی سے ٹندوآدم 225 کلومیٹر فاصلے پر انہوں نے 13 اپ عوام ایکسپریس جبکہ واپسی پر انہوں نے 6 ڈاون گرین لائن کے لوکوموٹو میں سفر کیا۔

(جاری ہے)

فٹ پلیٹ انسپکشن لوکوموٹو میں بیٹھ کر کی جاتی ہے جس کا بنیادی مقصد ریلوے کی مختلف تنصیبات بالخصوص ٹریک کا معائنہ اور آپریشنل پہلوں پر عملدرآمد ہونے کو جانچنا ہوتا ہے جن میں سگنل سسٹم، عملے اور بغیر عملے والے پھاٹک، انجنیئرنگ رسٹرکشن پر عمل کرنا، ٹریک اور لوکوموٹو کی حالت، ڈرائیور کا ہر اسٹیشن سے تعلق اور راستے میں ریلوے کی زمینوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا شامل ہے۔موجودہ ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے اس سے قبل مارچ کے مہینے میں کراچی تا ٹندو آدم اپ اور ڈاون فٹ پلیٹ انسپکشن کی تھی۔ کراچی ڈویڑن کے تمام ڈویڑنل افسران ڈویڑن کی حدود میں فٹ پلیٹ معائنہ کرتے رہتے ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں