لاہور میں دہشت گردی قابل مذمت ، مجرموں کو گرفتار کیا جائے ، دردانہ صدیقی

حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنائیں

بدھ 23 جون 2021 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن طاقتوں کو ہمارا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، اس لیے وہ تاک میں رہتے ہیں،اب یہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمنوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنائیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دشمن کے آلہ کار کا فی الفور سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا جائے، نیز زخمیوں کا حکومتی خرچ پر بہترین علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں