سبی میں5بہادرایف سی اہلکاروںکی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، طارق مدنی

قیام امن کی بہتری کیلئے سیکورٹی اقدامات کا فوری ازسر نوجائزہ لیا جائے، سربراہ امن کونسل

جمعہ 25 جون 2021 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ ملک بھر میں قیام امن کی بہتری کے لئے سیکورٹی اقدامات کا مکمل طور پر فوری ازسر نو جائزہ لیں لاہور بم دھماکے کے بعد کراچی سمیت دیگر شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے ملک دشمن قوتوں سے ملکی استحکام برداشت نہیں ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مولانا تاج محمد مکی، مولانا عبدالزاق ہزاروی، مولانا عبدالماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی و دیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طارق مدنی نے حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور میں افسوس ناک بم دھماکے کے جاں بحق افراد اور زخمیوںکومالی امداد دینے کے اعلان کو لائق تحسین قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء طارق مدنی نے کہا کہ سبی بلوچستان کے علاقے سنگن میں دہشت گردوں کے ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملے اور اس کے نتیجے میں5 بہادر ایف سی اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں