حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرعوام میں پر یشانی کی لہردور گئی ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

جمعہ 25 جون 2021 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے حالیہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ لاہور، سبی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کی کاروائیوں سے عوام میں پر یشانی کی لہڑ دور گئی ہے العارف اکیڈمی میں تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے مذید کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ماضی کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور آج بھی انھیں طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں جو دہشت گردوں کی عالمی سطح پر سر پرستی کر رہے ہیں ہمارے حکمران ہر واردات کے بعد آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے بلند و بانگ دعوے کر نا شروع کر دیتے ہیں خالی بیان بازی سے کچھ نہیں ہوتا ہے بے گناہ شہری اور فورسز کے جوان مسلسل دہشت گرد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے حکمرانوں کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے اگر حالات پر قابونہیں پایا گیا تو معاملات بہت آگے چلے جائیںگے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں