پاکستان کا ایمرجنگ سے فرنٹیئر مارکیٹ میں داخل ہونے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبرتک متوقع

جمعہ 25 جون 2021 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ میں داخل ہونے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر تک متوقع ہے۔ایم ایس سی آئی کا پاکستان کا درجہ بدلنے کا امکان ہے، پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئرمارکیٹ میں داخل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

درجے کی تبدیلی کا حتمی اعلان 7 ستمبر کو متوقع ہے جبکہ منظوری کی صورت میں فیصلے کا اطلاق نومبر 2021 میں ہوگا۔اس وقت پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ میں حجم اعشاریہ 2 فیصد ہے جبکہ پاکستان کا فرنٹیئرمارکیٹ میں حجم 2 اعشاریہ 3 فیصد ہوگا۔ ایم ایس سی آئی فرنٹیئرانڈیکس میں اس مرتبہ پاکستان کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھا کر23 کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں