سندھ میں بلدیاتی انتخابات جماعتوں کی بنیاد پر ہونگے اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عام انتخابات سے قبل ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
مردم شماری پر اعتراضات سی سی آئی میں پیش کیے ہیں کیونکہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہماری حق تلفی ہوتی ہے �یں کوشش کر کے منچھر جھیل کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک منصوبہ منظور کرایا تھا جسے موجودہ وفاقی حکومت نے 2018میں ختم کر دیا
اتوار 25 جولائی 2021 18:00
(جاری ہے)
انہوں نے ملکی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پڑوسی ممالک چین ، ایران اور افغانستان سے مراسم متاثر ہو رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے چین سے موثر رابطے کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پی پی پی کے ہر دور میںہوتے تھے ۔
ایک سوال پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کل اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی حکومت تو پریشان ہے مگر اپوزیشن بھی کنفیوژن کا شکار لگ رہی ہے ۔ پی ڈی ایم کا بنیاد بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد ڈالا گیا تھا جس کا مقصد نا اہل وفاقی حکومت جس نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے سے عوام کو نجات دلانا تھامگر وفاقی حکومت سے استعیفی طلب کرنے کے بجائے پی ڈی ایم کی چند پارٹیز نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے میمبر شپ سے استعیفی دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک مرتبہ پھر سے متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وفاقی حکومت سے یہ امید نہیں ہے کہ وہ غریب عوام کے مسائل حل کر سکے گی ۔ آغا سراج درانی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی ہمارے معزز اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں جنہیں نیب کے ذریعے بد نام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نیب کو انکے خلاف ابھی تک کوئی ثبوت نہیں مل سکا اور میں انکے خلاف میڈیا ٹرائل کی مذمت کرتا ہوں۔ منچھر جھیل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ 2017میں کوشش کر کے منچھر جھیل کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت سے ایک منصوبہ منظور کرایا تھا جسے موجودہ وفاقی حکومت نے 2018میں ختم کر دیا تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ منچھر جھیل کی بحالی کیلئے جلد از جلد ترقیاتی منصوبہ شروع کرایا جائے۔ قبل ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ گائوں علی حسن شاہانی پہنچے جہاں انہوں نے پی پی پی تعلقہ سیہون کے صدر امان اللہ شاہانی سے انکے والد کے انتقال پر ، رئیس لطف اللہ بروہی سے انکی زوجہ ، پریس کلب بھان کے صدر ذوالفقار مینگل سے انکی بہن کے انتقال پر اور دیگر کئی معززین سے انکے رشتیداروں کی وفات پر تعزیت کی اور انکی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ۔ اس موقع پر پی پی پی ایم این اے سکندر راہپوٹو ، رئیس امان اللہ شاہانی ، سلیم باجاری ، شمن راہپوٹو ، ڈپٹی کمشنر جامشورو کیپٹن رٹائرڈ فرید الدین مصطفی، اور ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا