ْ ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا

کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑے حصے کو ویکسینیٹ کروانا ضروری ہے، مرتضیٰ وہاب

اتوار 25 جولائی 2021 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ پوری دنیا میں یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑے حصے کو ویکسینیٹ کروانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ نے صوبے کے مختلف مقامات پر فری ویکسینیشن سینٹر قائم کئے ہیں جہاں شہری بلا معاوضہ استفادہ کرسکتے ہیں آج کراچی میں کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ دعا چورنگی سے متصل جے ایس بینک کے تعاون سے ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسین کے ذریعے کورونا ویکسین دستیاب ہونگی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں آئیے اس اچھے عمل میں اپنی حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمعنان کا اظہار کیا کہ شہری ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر پر آرہے ہیں اور جوک درجوں ویکسین کروارہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں